زندگی کا مقصد اللہ کی رضا اور اس کی عبادت ھے یہ دنیا عمل کی جگہ ہے جب کے آخرت جزا کی ... مگر انسان بھٹک جاتا ھے اللہ کو بھول کر وہ کبھی اپنی ذات اپنے خاندان اپنے قبیلہ اپنے نام اور دولت کو پوجنے لگتا ھے ۔ کبھی کبھی ایک انسان کی محبت میں باقی ھر محبت کو بھول جاتا ھے ۔ دل اللہ کا گھر ھے اس کی عبادت کرنا اس کو پوجنا انسان کی فطرت میں ھے جب انسان اس کی ذات کو بھول جاتا ھے تو اس کے دل میں ھزار بت بن جاتے ھیں وہ ان کو پوجنے لگتا ھے وہ دنیا میں بھٹکتا ھے دولت کے ڈھیر لگاتا ھے محل کھڑے کرتا ھے مگر دل کو سکون نصیب نہیں ھوتا دل اللہ کے لیے تڑپتا ھے مگر انسان دنیا کے لیے....
الله پاک ہمیں اپنی سچی اور پکّی محبت نصیب فرماے آمین
No comments:
Post a Comment